بھونیشور، 25 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایک طرف مکمل شمالی ہند سردی سے کانپ رہا ہے تو وہیں دوسری طرف اوڑیسہ میں لوگ گرمی سے پریشان ہیں۔جی ہاں، ہندوستان کے ہی ریاستوں میں موسم کا ایسا الٹ پھیر دیکھنے کو مل رہا ہے،اڑیسہ میں لوگ موسم گرما سے پریشان ہے،سڑک پر نکلنے والے لوگ راستوں میں رس پیتے اور سر اور منہ باندھے نظر آ رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 5 ڈگری سے زیادہ دیکھنے کو مل سکتا ہے لیکن طوفان طوفان کے بعد درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے اہلکار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھونیشور اور تیتلاگڑھ میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا اوردرجہ حرارت 39.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال فروری کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔فروری 2016 میں درجہ حرارت 40.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اڑیسہ کے لئے یہ درجہ حرارت غیرمعمولی نہیں ہے ۔